دہلی

لوک سبھا میں ہنگامہ کرنے پر کانگریس کے5ارکان معطل

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی چیئر کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کے پانچ ارکان کو معطل کرنے کی تجویز پیش کی جسے ایوان میں صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں سیکورٹی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے سرمائی اجلاس کی بقیہ مدت کے لیے کانگریس کے پانچ اراکین کو معطل کر دیا گیا اور ایوان کی کارروائی تین بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
ملک میں 11 سیاسی جماعتیں، غیرجانبدار
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے
سخت سیکوریٹی کے درمیان بیالٹ یونٹس تانڈور منتقل

کھانے کے وقفے کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے وزیر داخلہ استعفیٰ دو کے نعرے لگاتے ہوئے میز کے سامنے آکر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی چیئر کی توہین کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کے پانچ ارکان کو معطل کرنے کی تجویز پیش کی جسے ایوان میں صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔

پریزائیڈنگ آفیسر بھتری ہری مہتاب نے ارکان پر زور دیا کہ وہ کارروائی کو چلنے دیں لیکن ہنگامہ کرنے والے ارکان نے ان کی ایک نہ سنی اور ہنگامہ آرائی جاری رہی۔

اس دوران مسٹر جوشی نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کے دوران وزیٹرس گیلری سے پہلے بھی آڈینس نے نعرے بازی کی، وزیٹرس گیلری سے چھلانگ لگائی اور کاغذ پھنکنے جیسے واقعات پیش آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پرانے واقعات سے موازنہ نہیں کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اس طرح کی چوک تشویشناک ہے اور اس کے حل کے لیے تمام اراکین کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپوزیشن ارکان پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر سیاست نہ کریں اور کہا کہ لوک سبھا کے اسپیکر اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان نے چیئرمین کی توہین کی ہے اس لئے ٹی این پرتھاپن، ہیبی چھپے، رامیا ہری داس، ڈین کوریاکوس اور جیوتیمنی کو ایوان کی بقیہ مدت کے لیے معطل کرنے کی تجویز پیش کی، جسے ایوان نے اکثریت سے منظور کر لیا۔ اس کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر نے ایوان کی کارروائی تین بجے تک ملتوی کر دی۔