تعلیمی سال 2025-26 اقلیتی طلبہ کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ (Fresh, Renewal) درخواستیں مطلوب
لہذا ضلع محبوب نگر کے تمام سرکاری اور نجی کالجوں میں زیر تعلیم اہل اقلیتی طلبہ اپنے متعلقہ کالجوں میں آن لائن اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کروائیں۔ درخواست داخل کرنے کی ابتدائی تاریخ یکم جولائی ہے
محبوب نگر: ضلع اقلیتی بہبود آفیسر جی شنکرا چاری نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے ضلع کے تمام اقلیتی طلبہ اور کالج کے پرنسپالس/انتظامیہ کو اطلاع دی کہ رواں تعلیمی سال 2025-26 میں زیر تعلیم ، اقلیتی طلبہ کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ (Fresh, Renewal) درخواست دینے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔
لہذا ضلع محبوب نگر کے تمام سرکاری اور نجی کالجوں میں زیر تعلیم اہل اقلیتی طلبہ اپنے متعلقہ کالجوں میں آن لائن اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کروائیں۔ درخواست داخل کرنے کی ابتدائی تاریخ یکم جولائی ہے
جبکہ آ خری تاریخ 30 ستمبر 2025مقرر کی گئی ہے۔ شنکرا چاری نے محبوب نگر ضلع کے تمام کالجوں کے پرنسپالس/انتظامیہ سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے کالج میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو مطلع کریں۔
طلبہ e-PASS ویب سائٹ (http://telanganaepass.cgg.gov.in) کے ذریعے آن لائن اسکالرشپ (Fresh, Renewal) درخواست داخل کریں ۔
انہوں نے طلبہ برادری سے خواہش کی ہے کہ وہ اس زرین موقع سے فائدہ اٹھا ئیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر جی شنکرا چاری نے کالج کے پرنسپالس /انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تعلیمی سال 2023-24 اور 2024-25 کے یر التواء درخواستیں 31-07-2025 تک دفتر ، ضلع اقلیتی بہبود آفیسر، کلکٹریٹ میں میں جمع کرائیں۔
(جی ۔شنکرا چاری)
ضلعی عہدیدار برائے اقلیتی بہبود