تلنگانہ

کوپلہ ایشور پر خاتون ملازمین کے سوالات کی بوچھاڑ، سابق وزیر لاجواب

حلقہ لوک سبھا پداپلی کے بی آر ایس امیدوار کوپلا ایشور اور پارٹی کے دیگر قائدین کو اس وقت خفت اٹھانی پڑی جبکہ انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر وہ سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹڈ پہونچے۔

حیدرآباد: حلقہ لوک سبھا پداپلی کے بی آر ایس امیدوار کوپلا ایشور اور پارٹی کے دیگر قائدین کو اس وقت خفت اٹھانی پڑی جبکہ انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر وہ سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹڈ پہونچے۔

متعلقہ خبریں
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
یوم عاشورہ کے لیے نقائص سے پاک انتظامات: کو پلا ایشور
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
کانگریس کو شروع سے ہی لفظ تلنگانہ پسند نہیں:کے سی آر
تلنگانہ ماڈل کو اجاگر کرنے کی ضرورت۔ بی آر ایس کیڈر کو انتخابات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

سابق وزیر کو پلا ایشور، سابق ایم ایل اے کورو کنتی چندر اور دیگر کے ہمراہ، انتخابی مہم کے لئے رام گنڈم میں جی ڈی کے۔I انکلین مائن(کان) پہونچے۔ خاتون ملازمین کے ایک گروپ نے بی آر ایس لیڈر وامیدوار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور شکایت کی کہ بی آر ایس جب برسر اقتدار تھی تب اُس نے ملازمین کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی تھی۔

جب خاتون ملازمین کو ورکشا پ سے منتقل کیا جارہا تھا تب آپ لوگ خاموش کیوں تھے؟۔کوپلہ ایشور جو سنگارینی کالریز میں کئی برسوں تک کام کرچکے ہیں، نے خاتون ملازم کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی۔

اس خاتون نے الزام عائد کیا کہ ایشور کے رشتہ داروں کو کانوں میں ڈیوٹی کرنے کے بجائے راست دفاتر میں نوکریاں دی گئیں۔ان ورکرس نے پوچھا کہ اے سی روموں میں بیٹھ کر کام کرنے والے عہدیداروں کو ملازمین کے مسائل کا علم رہتا ہے؟کوپلہ ایشور کو جنہیں گزشتہ سال اسمبلی الیکشن میں شکست ہوئی تھی۔

اس بار بی آر ایس نے حلقہ لوک سبھا پداپلی سے امیدواربنایا ہے2009 سے وہ، حلقہ دھرم پوری سے اسمبلی میں نمائندگی کرتے آرہے تھے مگر 2023 کے انتخابات میں انہیں شکست اٹھانی پڑی۔

a3w
a3w