دہلی

سپریم کورٹ میں 2 نئے ججس کا تقرر

مرکز نے جسٹس راجیش بندل اور جسٹس اروند کمار کے بحیثیت سپریم کورٹ ججس تقرر کو نوٹیفائی کیا ہے۔ ان کے تقرر کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججس کی جملہ تعداد مکمل ہوگئی۔

نئی دہلی: مرکز نے جسٹس راجیش بندل اور جسٹس اروند کمار کے بحیثیت سپریم کورٹ ججس تقرر کو نوٹیفائی کیا ہے۔ ان کے تقرر کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججس کی جملہ تعداد مکمل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے

سپریم کورٹ میں 34 ججس کی گنجائش ہوتی ہے۔ جسٹس بندل‘ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے اور جسٹس اروند کمار‘گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔

آج صبح مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے ٹویٹ کرکے یہ بات بتائی۔

سپریم کورٹ کالجیم کے سربراہ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ہیں اور اس میں جسٹس سنجے کشن کول‘ جسٹس کے ایم جوزف‘ جسٹس ایم آر شاہ‘ جسٹس اجئے رستوگی اور جسٹس سنجیو کھنہ شامل ہیں۔