شمالی بھارت

جھارکھنڈ میں 38 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ صبح 7 بجے شروع

دوسرے مرحلے میں کل 528 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

رانچی: جھارکھنڈ میں 38 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج صبح 7 بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
بی جے پی ارکان اسمبلی نے امبیڈکر کے مجسمہ کو گنگاجل سے دھویا
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے روی کمار نے یہاں بتایا کہ ان 38 اسمبلی حلقوں میں آج صبح 7:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ووٹنگ ہوگی، جب کہ ان اسمبلی حلقوں کے 31 پولنگ مراکز میں صرف شام 4:00 بجے تک ووٹنگ ہوسکے گی۔

دوسرے مرحلے میں کل 528 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

472 مرد اور 55 خواتین امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔

ان 38 اسمبلی حلقوں میں پرامن ووٹنگ کے لیے نیم فوجی دستوں کی 585 کمپنیاں اور جے اے پی کی 60 کمپنیاں لگ بھگ 30 ہزار ضلعی فورس اور ہوم گارڈ کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

دوسرے مرحلے کے لیے 1.23 کروڑ ووٹرز ہیں، جن میں 62.8 لاکھ مرد اور 61 لاکھ خواتین اور 145 تیسری جنس کے ووٹر شامل ہیں۔

دوسرے مرحلے میں آج 14218 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ تمام بوتھس کی نگرانی ویب ہوسٹنگ کے ذریعے کی جائے گی۔