مشرق وسطیٰ

مسجد نبوی میں نمازیوں اور زائرین کی آمد میں غیر معمولی اضافہ

رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی میں ہجوم کے انتظام نے 493,147 سے زیادہ زائرین کے داخلے کا اہتمام کیا تاکہ رسول اللہ صلوآلہ وسلم کو سلام عقیدت پیش کیا جا سکے۔

مدینہ منورہ: جنرل اتھارٹی فار دی کیئر آف دی افیئرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مسلم اُمہ کے مقدس مقام مسجد نبوی میں 60 لاکھ 252 ہزار 79 نمازیوں اور زائرین عبادات کے لئے پہنچے، جوکہ غیر معمولی اضافہ ہے۔

متعلقہ خبریں
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
مسجد نبویؐ میں روضہ شریف میں داخلہ سال میں ایک بار ہی ہوگا
موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری
تلنگانہ و اے پی کے عازمین حج کی اگلے ماہ سے روانگی متوقع

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی میں ہجوم کے انتظام نے 493,147 سے زیادہ زائرین کے داخلے کا اہتمام کیا تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام عقیدت پیش کیا جا سکے۔اس کے علاوہ مسجد نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میں 134,547 نمازیوں نے امن اور یقین کے ساتھ اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔

دوسری جانب سے اس سے قبل سامنے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب میں مسجد نبوی میں رواں برس 20 کروڑ سے زائد افراد نے نماز و عبادات ادا کیں۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آنے والے دنوں میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کے لیے آنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتطامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے مطابق رواں ہجری سال ماہ محرم سے یکم ذیقعد تک مسجد نبوی ﷺ کے دالانوں اور صحنوں میں 200 ملین سے زیادہ افراد نے نمازیں ادا کی ہیں۔

a3w
a3w