مہاراشٹرا

بامبے ہائی کورٹ میں دو ایڈیشنل ججوں کی تقرری

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے گوتم اشون انکھڈ اور مہندر مادھو راؤ نیرلیکر کی بامبے ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر تقرری کی۔

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے گوتم اشون انکھڈ اور مہندر مادھو راؤ نیرلیکر کی بامبے ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر تقرری کی۔

قانون و انصاف کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کی تقرری کا اعلان کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے ’’صدر جمہوریہ آئین کے آرٹیکل 224 کی شق (1) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، مسٹر گوتم اشون انکھڈ اور مسٹر مہیندر مادھو راؤ نیرلیکر کو سینئرٹی کے کے لحاظ سے دو برس کی مدت کے لئے بامبے ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججوں کے طور پر مقرر کرتے ہیں، جو کہ ان سے متعلق دفاتر کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔‘‘

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
بنگلہ دیش، طلبہ تحریک نے چیف جسٹس سمیت ججوں کو بھی استعفے دینے کا الٹی میٹم دے دیا
دہلی فسادات کیس: میراں حیدر ہائی کورٹ میں درخواست ِ ضمانت سے دستبردار
روحی نبیلہ، تلنگانہ ہائی کورٹ میں اے جی پی مقرر