حیدرآباد
ٹرینڈنگ

برقی کی مسدودی کا امکان: تلنگانہ اسمبلی میں پاورجنریٹر ویان کی موجودگی، موضوع بحث

شہر حیدرآبادکی موجودہ حالت کچھ ایسی ہوگئی ہے کہ برقی سربراہی کب مسدود ہوگی‘اورکب بحال ہوگی اس کا پتہ نہیں ہے۔

حیدرآباد : شہر حیدرآبادکی موجودہ حالت کچھ ایسی ہوگئی ہے کہ برقی سربراہی کب مسدود ہوگی‘اورکب بحال ہوگی اس کا پتہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
اسمبلی سیشن کا کل سے دوبارہ آغاز
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

حکومت کی جانب سے پہلے ہی یومیہ دو گھنٹے بجلی سربراہی منقطع کرنیکا اعلان کیا تھا۔ اس پس منظر میں گزشتہ ساڑھے نوبرسوں میں پہلی بار احاطہ اسمبلی میں پاور جنریٹر نصب کیا گیا۔

یہ اقدام احتیاطی طور پر کیا گیا ہے کیوں کہ برقی سربراہی میں خلل کے خدشہ سے ایوان کی کاروائی میں خلل اندازی نہ ہو۔

احاطہ اسمبلی میں پاور جنریٹرویان کی موجوددگی سیاسی حلقوں میں موضوع بن گیا ہے اور سوال کر رہے ہیں کہ کیا یہی تبدیلی ہے؟جس کا کانگریس نے وعدہ کیا تھا.

واضح رہے کہ 7 فروری کو جنگاؤں میں ہریش راؤ اور بی آر ایس ایم ایل اے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک بجلی منقطع ہوگئی تھی اس وقت ان بی آر ایس قائدین نے طنز کیا تھا کہ ریاست میں تبدیلی آگئی ہے۔

a3w
a3w