تلنگانہ

کویتا کی کار کی تلاشی

اِسی سلسلہ کے تحت آج پارٹی اُمیدوار کی انتخابی مہم چلانے میں مصروف رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی کار کی تلاشی لی گئی۔ کویتا‘ نظام آباد میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔

حیدرآباد: اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی کمیشن کی نگرانی میں رقومات، شراب اور دیگر اشیاء کی منتقلی پر پولیس کی کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
حلقہ اسمبلی نامپلی سے بہوجن مکتی پارٹی امیدوار نذیر احمد انصاری کا پرچہ نامزدگی داخل
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام

ریاست میں ٹرانسپورٹ وہیکلس، بسوں اور کاروں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

اِسی سلسلہ کے تحت آج پارٹی اُمیدوار کی انتخابی مہم چلانے میں مصروف رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی کار کی تلاشی لی گئی۔ کویتا‘ نظام آباد میں انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔

یہاں اِس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے بھدرا دری کوتہ گڈم میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی کار اور اِس سے پہلے وزیر داخلہ محمد محمود علی، وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ، وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی اور دیگر کئی قائدین کی کاروں کی تلاشی کی تھی۔