تلنگانہ

مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات، اندرون 2 یوم اہم فیصلہ کا امکان

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج عہدیداروں کے ساتھ ریاست کے مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد اور ان جائیدادوں پر تقررات کو یقینی بنانے کے لئے تفصیلی جائزہ لیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج عہدیداروں کے ساتھ ریاست کے مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد اور ان جائیدادوں پر تقررات کو یقینی بنانے کے لئے تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
اقامتی تعلیمی اداروں کے پرنسپالس کے تقررات
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
پبلک سرویس کمیشن کو 40 کروڑ جاری
یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں کے سی آر مدعو

اجلاس میں چیف منسٹر نے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے چیرمین جناردھن ریڈی کو بھی طلب کیاگیا اور ان سے مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کی۔ بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹر نے 2014 کے بعد ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے کئے گئے تقررات اور مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ کی اجرائی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

امکان ہے کہ چیف منسٹر ریاست میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے ضمن میں اندرون دو یوم اہم فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ پچھلے دیڑھ سال سے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے منعقدہ مسابقتی امتحانات پرچہ سوالات کے افشاء اور ا متحانات کے ملتوی ہونے کی وجہ سے تقررات کا عمل تعطل کا شکار رہا۔

کانگریس پارٹی نے بیروزگاری کے مسئلہ کو اہم انتخابی مسئلہ بنایا تھا اور اندرون ایک سال 2 لاکھ مخلوعہ جائیدادوں کے تقررات کرنے کا وعدہ کیاگیا اور اس سلسلہ میں کانگریس پارٹی کے منشور میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے سے متعلق جاب کیلنڈر بھی جاری کرنے کا اعلان کیا۔

کانگریس حکومت کے سامنے 2 لاکھ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانا ایک بڑا چیالنج ہے۔ بی آر ایس حکومت میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات میں ناکامی سے دلبرداشتہ کئی بیروزگار نوجوانوں نے خودکشی کرلی ہے۔

a3w
a3w