تعلیم و روزگار
گروپIIکی جائیدادوں پر تقررات، ایک جائیدادکیلئے 700 امیدواروں میں مقابلہ
گروپIIکی جائیدادوں پرتقررات کیلئے سخت مسابقت دیکھی جارہی ہے۔ ایک جائیدادکیلئے 700 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔

حیدرآباد: گروپIIکی جائیدادوں پرتقررات کیلئے سخت مسابقت دیکھی جارہی ہے۔ ایک جائیدادکیلئے 700 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔
گروپII کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے آن لائن درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ جمعرات کی شام 5بجے ختم ہوگئی۔
آخری تاریخ کے اختتام تک تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو5,51,943 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔کمیشن نے جملہ 783 جائیدادوں پرتقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیاتھا۔
ان جائیدادوں میں اسسٹنٹ سیکشن آفیسرجنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی 165‘ منڈل پنچایت آفیسر کی 126‘ لینڈ ایڈمنسٹرڈپارٹمنٹ میں نائب تحصیلدار کی 98اور اکسائزسب انسپکٹر کی 97 جائیدادیں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پبلک سرویس کمیشن آئندہ ہفتہ امتحان (ٹسٹ) کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔