تعلیم و روزگار

پبلک سرویس کمیشن میں 10 نئی جائیدادیں وضع

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے تقررات کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے ریاستی حکومت نے 10 جائیدادیں بشمول ایک کنٹرولر آف اگزامینیشن (سی او ای) وضع کی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے تقررات کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے ریاستی حکومت نے 10 جائیدادیں بشمول ایک کنٹرولر آف اگزامینیشن (سی او ای) وضع کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
گروپIIکی جائیدادوں پر تقررات، ایک جائیدادکیلئے 700 امیدواروں میں مقابلہ
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ
پبلک سرویس کمیشن کو 40 کروڑ جاری
گروپ II امتحان پھر ایک بار ملتوی

بی ایم سنتوش منیجئنگ ڈائرکٹر، ای جی سی ایل و او آر آر پروجیکٹ ڈائرکٹر کو ٹی ایس پی ایس سی کے ایڈیشنل سکریٹری و کنٹرولر آف اگزامینیشن مقرر کرتے ہوئے احکام جاری کردئیے گئے ہیں۔

کنٹرولر آف اگزامینیشن کے علاوہ ڈپٹی کنٹرولر آف اگزامینیشن، اسسٹنٹ کنٹرولر آف اگزامینیشن، چیف انفارمیشن آفیسر، چیف انفارمیشن سیکیوریٹی آفیسر، سینئر نٹ ورک اڈمنسٹریٹر، جونیئر نٹ ورک اڈمنسٹریٹر، سینئر پروگرامر، جونیئر پروگرامر اور جونیئر سیول جج کیڈر کے لاء آفیسر کی جائیدادیں کمیشن میں وضع کی گئیں۔

اس خصوص میں ایک جی او ایم ایس نمبر 37 جمعہ کو محکمہ فینانس کی جانب سے جاری کیا گیا۔ یہ جائیدادیں ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے اس کے دفتر کو تقررات کا عمل شفاف اور جوابدہ اور اثر پذیر انداز میں انجام دینے کے لئے دی گئی تجویز کی اساس پر کئے گئے ہیں۔

یہ اقدام پرچہ سوالات کے حالیہ افشاء کے کیس کے نتیجے میں کئے گئے ہیں۔ ایک اور حکم نامہ میں بی ایم سنتوش کو ایچ جی سی ایل اور او آر آر پروجیکٹ کی ذمہ داریوں سے فوری اثر کے ساتھ سبکدوش کردیا گیاہے اور ان سے کہا گیا کہ وہ ٹی ایس پی ایس سی کو رپورٹ کریں۔