دہلی
ٹرینڈنگ

بی جے پی لیڈر نے بھری پارلیمنٹ میں مسلمانوں کیخلاف زہر اُگلا، ویڈیو وائرل

ایک ویڈیو میں رمیش بدھوری بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے لیے بار بار بدسلوکی کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے

دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کو ان کے تبصروں پر سنگین کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ جمعرات کو بی جے پی ایم پی نے بی ایس پی ایم پی دانش علی پر نازیبا تبصرہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
سدارامیا کو ’’کاہل‘‘ قرار دینے پر بی جے پی ایم پی کے خلاف ایف آئی آر درج
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے

 پارلیمنٹ میں رمیش بدھوری کے سنجیدہ تبصروں نے کافی غصہ پیدا کیا تھا۔ اس کے بعد ان کے بیانات کو بھی ریکارڈ سے ہٹا دیا گیا ہے۔اب لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ دوبارہ ایسی زبان استعمال نہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اسپیکر اوم برلا نے لوک سبھا میں ’چندریان کی کامیابی‘ پر بحث کے دوران بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کی طرف سے استعمال کیے گئے قابل اعتراض الفاظ کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر نے رمیش بدھوری کو سخت وارننگ دی ہے کہ وہ دوبارہ ایسا رویہ نہ دہرائیں۔

ایک ویڈیو میں رمیش بدھوری بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے لیے بار بار بدسلوکی کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جس کے بعد اپوزیشن لیڈروں نے بی جے پی ایم پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 جس کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایوان میں افسوس کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے تبصرے سے اپوزیشن کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ اس پر افسوس کرتے ہیں۔ کئی اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ اس کے لیے وزیر دفاع کی معافی کافی نہیں ہے بلکہ رمیش بدھوری کو معطل کیا جانا چاہیے۔