تلنگانہ

تلنگانہ میں نئی سفید راشن کارڈس کی منظوری اور تقسیم کے انتظامات

سیول سپلائز ڈپارٹمنٹ نے ان کارڈس کے تحت اشیاء کی تقسیم کے انتظامات تیز کر دیئے ہیں۔ جولائی میں پہلے مرحلہ میں کارڈس جاری کئے گئے تھے اور بعد میں آنے والی درخواستوں کی جانچ کے بعد مزید اہل خاندانوں کو کارڈس فراہم کئے گئے۔

حیدرآباد: حال ہی میں حکومت نے دونوں شہروں حیدرآبادوسکندرآبادکے علاقوں میں 1.54 لاکھ سفید راشن کارڈس کی منظوری دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مستحق خاندانوں کو روزمرہ کی ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ


سیول سپلائز ڈپارٹمنٹ نے ان کارڈس کے تحت اشیاء کی تقسیم کے انتظامات تیز کر دیئے ہیں۔ جولائی میں پہلے مرحلہ میں کارڈس جاری کئے گئے تھے اور بعد میں آنے والی درخواستوں کی جانچ کے بعد مزید اہل خاندانوں کو کارڈس فراہم کئے گئے۔

مجموعی طور پر تقریباً 6 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 1,54,276 خاندانوں کو اہل قرار دے کر کارڈس جاری کئے گئے ہیں۔ ان کارڈس کے ذریعہ تقریباً 5.77 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔


نئے کارڈس کے تحت راشن کی تقسیم نومبر سے شروع کی جائے گی اور ان کے لئے تقریباً 3,463 ٹن چاول درکار ہوگا۔

حیدرآباد میں 64,179 راشن کارڈس پر 2,80,640 استفادہ کنندگان ہیں جنہیں 1683ٹن چاول فراہم کیا جائے گا۔


میڑچل ضلع میں 45,649 راشن کارڈس پر 1,49,081استفادہ کنندگان کو 894 ٹن چاول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔


رنگاریڈی ضلع میں 44,448 راشن کارڈس پر 1,47,765 استفادہ کنندگان کو886ٹن چاول فراہم کیا جائے گا۔


محکمہ سیول سپلائز نے تمام اضلاع میں راشن کی تقسیم کے لئے مکمل انتظامات مکمل کر لئے ہیں تاکہ اہل شہریوں کو بروقت ریشن فراہم کیا جا سکے۔