مشرق وسطیٰ

عرب لیگ کے سربراہ نے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے کہا کہ فوجیوں نے جنوبی شام میں ان پر فائرنگ کرنے والے متعدد عسکریت پسندوں کی نشاندہی کی اور جوابی فائرنگ کی۔

قاہرہ: عرب لیگ (اے ایل) کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے جنوبی شام میں اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی ہے

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
مصر اور عرب لیگ نے بین الاقوامی عدالت کی اڈوائزری کا خیرمقدم کیا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

اے ایل کے مطابق، مسٹر ابوالغیط نے بدھ کے روز جنوبی شام میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔ شام کے خارجہ امور کے حکام کے مطابق، منگل کو اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جنوبی شام کے صوبے درعا کے قصبے قوایا پر گولہ باری سے چھ شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے کہا کہ فوجیوں نے جنوبی شام میں ان پر فائرنگ کرنے والے متعدد عسکریت پسندوں کی نشاندہی کی اور جوابی فائرنگ کی۔

مسٹر ابو الغیط نے کہا کہ شام کی سرزمین پر اسرائیل کے مسلسل حملے ناقابل قبول ہیں۔ اسرائیل کے اقدامات شام کی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور شام کی سرزمین کو لوٹنے نیز بغاوت اور تنازعہ کو ہوا دینے والے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ شام کے خلاف وحشیانہ اور بلا جواز اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری خطے کے ممالک اور عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مضبوط اور واضح موقف اپنائے۔