حیدرآباد

دریاوں کو مربوط کرنے سے ہی تلنگانہ کے بنجر علاقوں کو سیراب کیاجاسکتا ہے:کشن ریڈی

کشن ریڈی نے حیدرآباد میں کسانوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر سال کئی ہزارٹی ایم سی پانی سمندرمیں ضائع ہورہا ہے اور دریاوں کو مربوط کرنے سے ہی ریاست کے بنجر علاقوں کو سیراب کیاجاسکتا ہے۔

حیدرآباد:تلنگانہ بی جے پی کے صدرو مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ دریاوں کو مربوط کرنا ہی محبوب نگر، نلگنڈہ، میدک اور رنگاریڈی اضلاع کے لئے آبپاشی کے لئے مناسب پانی کی فراہمی کا حل ہے۔

متعلقہ خبریں
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے حیدرآباد میں کسانوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر سال کئی ہزارٹی ایم سی پانی سمندرمیں ضائع ہورہا ہے اور دریاوں کو مربوط کرنے سے ہی ریاست کے بنجر علاقوں کو سیراب کیاجاسکتا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کرشنا واٹرڈسپوٹ ریڈریسل میکانزم میں تاخیرہورہی ہے کیونکہ تلنگانہ حکومت اس مسئلہ پر سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ این ڈی اے حکومت نے کسانوں کی بہبود کے لئے بیشتر اقدامات کئے ہیں، انہوں نے مختلف اسکیمات اور پروگراموں کی تفصیلات سے واقف کروایا۔