مشرق وسطیٰ

غلطی سے بینک کھاتے میں منتقل رقم واپس نہ کرنے پر ایک ماہ کی سزا

570,000 درہم (1.2کروڑ)جوکہ غلطی سے گزشتہ اکتوبر کو اس کے بینک کھاتے میں منتقل ہوگئے تھے واپس نہ کرنے پر عدالت نے یہ سزا دی ہے۔

دبئی: دبئی کی ایک عدالت نے ایک ہندوستانی کو ایک ماہ جیل کی سزا سنائی ہے۔یہ بات سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتائی اور کہا کہ 570,000 درہم (1.2کروڑ)جوکہ غلطی سے گزشتہ اکتوبر کو اس کے بینک کھاتے میں منتقل ہوگئے تھے واپس نہ کرنے پر عدالت نے یہ سزا دی ہے۔

دبئی کریمنل کورٹ نے ہندوستانی سے یہ بھی کہا ہے کہ یہ رقم جرمانہ کے ساتھ ادا کی جائے۔یہ بات اخبار نیشنل نے اطلاع دی۔بتایا گیا ہے کہ عدالت نے سزا کی تکمیل کے بعد اس کو اس کے وطن کو روانہ کردینے کا حکم دیا ہے۔ہندوستانی جس کو جیل کی ایک ماہ کی سزا دی گئی ہے اس کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔

اس نے عدالت کو بتایا کہ اس کو ایک ٹرانسفر نوٹیفیکیشن وصول ہوا لیکن وہ اس سے واقف نہیں ہے کہ یہ رقم کہاں سے آئی۔ میرے بینک اکاؤنٹ میں مذکورہ رقم ڈپازٹ ہونے پر مجھے حیرت ہوئی تھی۔

اس نے عدالت کو یہ بات بتائی اور کہا کہ ایک کمپنی نے مجھ سے کہا ہے کہ وہ رقم واپس کردیں لیکن میں نے انکار کردیا کیونکہ مجھے اس تعلق سے یقین نہیں تھا کہ یہ رقم کمپنی کی ہے۔کمپنی کے عہدیداروں نے کئی مرتبہ رقم واپس کرنے کیلئے کہا لیکن میں مطمئن نہیں تھا۔

یہ بات ہندوستانی کے حوالہ سے اخبار نیشنل نے بتائی اور کہا کہ رقم ایک میڈیکل ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے منتقل کی گئی۔ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ تفصیلات کے تعلق سے جانچ پڑتال کے بغیر یہ رقم اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے۔

یہ بات میڈیکل ٹریڈنگ کمپنی نے ججوں کو بتائی۔ اس واقعہ سے الرافع پولیس اسٹیشن کو واقف کروایا کیونکہ ملزم نے رقم واپس کرنے سے انکارکردیا۔