تعلیم و روزگار

تلنگانہ ڈی ایس سی امتحان ملتوی

امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیداور 20 اکتوبر تک 1000 روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرتے ہوئے درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ درخواست کا عمل 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

حیدرآباد: سرکاری اور مجلس مقامی اسکولس میں اساتذہ کے عہدوں پر امیدواروں کے تقررات کیلئے ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی (ڈی ایس سی) امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ امتحان 20 سے 30 نومبر تک منعقد ہونے والے تھے لیکن ریاست میں منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
محکمہ پولیس میں تقررات کا عمل آخری مرحلہ میں داخل
ایڈ سیٹ کے نتائج جاری
گروپ II امتحانات ملتوی
میگاڈی ایس سی منعقد کرنے حکومت کا منصوبہ، 9800 اساتذہ مخلوعہ کی جائیدادوں پر تقررات کا امکان
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

 ڈی ایس سی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ریاستی انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ اسکول ایجوکیشن کے ڈائرکٹر اے سری دیوسینا نے ڈی ایس سی امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ نئی تواریخ کا متوقب اعلان کیاجائے گا۔

 واضح رہے کہ ڈی ایس سی امتحان کیلئے 80,000 امیدواروں نے پہلے ہی درخواست داخل کرچکے ہیں۔ امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیداور 20 اکتوبر تک 1000 روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرتے ہوئے درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ درخواست کا عمل 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

 سرکاری ویب سائٹ http://schooledu.telangana.gov.in/ISMS/ کے ذریعہ آن لائن درخواست داخل کی جاسکتی ہے۔ ایک دوسری خبر کے مطابق ریاستی حکومت نے ڈی ایس سی امتحان کے لئے اہلیت کے معیار کو بڑھادیا ہے۔

متعلقہ مضامین کے ساتھ انجینئرنگ کے گریجویٹس اور بی ایڈ کی ڈگری کے حامل افراد کو اب خاص طورپر اسکول اسسٹنٹ۔ ریاضی اور فزیکل سائنس کی پوسٹوں کے لئے ڈی ایس سی امتحان میں شرکت کی اجازت رہے گی۔

a3w
a3w