حیدرآباد

گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ

ریاستی وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ منگل کو گنیش مورتیوں کے وسرجن کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ گنیش منڈپوں کو مفت بجلی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ منگل کو گنیش مورتیوں کے وسرجن کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ گنیش منڈپوں کو مفت بجلی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ و اے پی کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ۔ شاگرد، استاد کی ملاقات نہیں: بھٹی وکرامارکہ
پرانے شہر میں پولیس کا فلیگ مارچ
حیدرآباد میں گنیش وسرجن جلوس کے دوران 2 لڑکے ہلاک
17 / ستمبر کے دن سیاسی جلسوں پر پابندی: تلنگانہ گورنمنٹ
2029 کے فائنل میں راہول کو وزیر اعظم بنانے ریونت ریڈی کا عزم

وسرجن کے دوران پولیس ملازمین چوکس رہیں۔ انہوں نے تمام پر زور دیا کہ وہ مل جل کر پرامن طریقہ سے وسرجن کا انعقاد کریں۔ اگر وسرجن کے پروگراموں میں مسائل ہیں تو حکام کی توجہ دہانی کی جائے۔وزیرموصوف نے حسن آباد کا دورہ کیا۔

انہوں نے عہدیداروں اور کونسلرس کے ساتھ ایلما تالاب میں وسرجن کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بغیر کسی مشکل کے وسرجن کے تمام انتظامات کریں۔

وزیر موصوف نے تالاب میں روشنی کے نظام کے سلسلے میں عہدیداروں کو کئی تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر وزیر پونم پربھاکر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ منڈپ کے منتظمین بھی وسرجن کے لیے تعاون کریں گے اور وسرجن کا پروگرام پرامن اور جوش و خروش کے ساتھ انجام دیا جائے گا۔

a3w
a3w