تلنگانہ
کے سی آر کے دورہ سے قبل محبوب نگر میں کانگریس قائدین کی گرفتاریاں
گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوروی نے کہا کہ ضلع کانگریس قائدین نے حکومت اور چیف منسٹر کے خلاف کوئی اشتعال انگیزبیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی چیف منسٹر کے دورہ کے موقع پر کوئی احتجاج کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: نائب صدر ٹی پی سی سی ملو روی سابق ایم پی نے چیف منسٹر کے سی آر کے دورہ محبوب نگر سے قبل کانگریس قائدین کی بڑے پیمانہ پر گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کانگریس قائدین نے حکومت اور چیف منسٹر کے خلاف کوئی اشتعال انگیزبیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی چیف منسٹر کے دورہ کے موقع پر کوئی احتجاج کا اعلان کیا۔
تاہم چیف منسٹر کے دورہ کے موقع پر ضلع کے زیرالتو آبپاشی پراجکٹس، بے گھر افراد کو ڈبل بیڈروم مکانات کے الاٹمنٹ، بیروزگار نوجوانوں کو ماہانہ الاونس و دیگر مسائل کے حل کیلئے چیف منسٹر سے نمائندگی کرنے کا بحیثیت اپوزیشن کانگریس قائد کو جمہوری طرز پر نمائندگی کا پورا حق حاصل ہے۔
انہوں نے گرفتار کانگریس قائدین کو فوری رہا کرنے اور انہیں کل چیف منسٹر کے دورہ کے موقع پر عوامی مسائل پر نمائندگی کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔