امریکہ و کینیڈا

ٹائٹن اور ٹائٹانک کو پیش آنے والے حادثہ میں مماثلت پر جیمز کیمرون حیرت زدہ

ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے تائٹن کے سانحے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹائٹانک جہاز اور ٹائٹن کو پیش آئے حادثے میں مماثلت سے حیرت زدہ ہوں۔

واشنگٹن: مشہور زمانہ فلم ٹائٹانک کے ڈائریکٹر جیمس کیمرون ٹائٹن اور ٹائٹانک کے ساتھ پیش آنے والے حادثے میں مماثلت دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔

ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے تائٹن کے سانحے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹائٹانک جہاز اور ٹائٹن کو پیش آئے حادثے میں مماثلت سے حیرت زدہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹائٹانک کپتان کو بار ہا خبر دار کیا گیا تھا آگے برف کا تودہ ہے، لیکن ٹائٹانک کے کپتان نے اندھیری رات میں پوری رفتار سے جہاز چلا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار ٹائٹانک کی باقیات جا کر دیکھ چکا ہوں، آبدوز نما ٹائتن کی تیاری میں حائل انجینئرنگ مشکلات اور سیفٹی پروٹوکول جانتا ہوں۔

ڈائریکٹر جیمز کیمرون کا آبدوز حادثے سے متعلق کہنا تھا کہ آبدوز کی تیاری میں کئی بنیادی خرابیاں تھیں، آبدوز کی تیاری میں جو مٹیریل استعمال ہوا وہ اندورنی دباؤ سے بچاؤ کیلئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں بیرونی دباؤ سے مدافعت کا مٹیریل استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹائٹین آبدورز کے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ لوگوں کو چاہئے وہ اس واقعے سے سبق سیکھیں۔

ایک اور ویڈیو میں جمیس کیمرون نے کہا کہ وہ جان گئے تھے کہ ٹائٹن پیر کے دن ہی تباہ ہوگیا تھا اور اس کی تلاش کے لئے چار دن تک جو بھی ہوا وہ سب ایک دکھاوا تھا۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر کارٹون سیریز دی سمپسنز کا ایک کلپ وائرل ہوا جس میں 2006 کے ایک ایپی سوڈ میں حادثے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بحراوقیانوس میں ٹائٹانک کی باقیات دیکھنے کیلئے جانے والے سیاحوں موت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا ملبہ ملنے کے بعد کمپنی اوشین گیٹ نے اس میں سوار پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کی۔

مہلوکین میں کمپنی کے سی ای او اسٹاکٹن رش، دو پاکستانیوں شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، برطانیہ کے ارب پتی ہیمش ہارڈنگ اور تحقیق کار پال ہنری نارجیولیٹ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 1912 میں تباہ ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائٹانک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون کو بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہوگئی تھی۔

a3w
a3w