پاکستانی سیما حیدر کے حوالے سے ممبئی ٹریفک پولیس کو دھمکی بھرے کال
کال کرنے والے نے مزید دھمکی دی کہ ہندوستان کو 26/11 کے جیسے دہشت گردانہ حملے کے لیے تیار رہنا ہوگا اور اس کی ذمہ دار یوپی حکومت ہوگی۔ فی الحال پولیس کال کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ممبئ : ممبئی کے ٹرافک پولیس کے کنٹرول روم میں ایک دھمکی بھرا فون کال موصول ہوا جسکے بعد سنسنی پھیل گئی فون کرنے والے نے اردو زبان میں کہا کہ اگر سیما حیدر کو پاکستان نہیں بھیجا گیا تو ہندوستان تباہ ہو جائے گا۔
کال کرنے والے نے مزید دھمکی دی کہ ہندوستان کو 26/11 کے جیسے دہشت گردانہ حملے کے لیے تیار رہنا ہوگا اور اس کی ذمہ دار یوپی حکومت ہوگی۔ فی الحال پولیس کال کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سے قبل بھی ممبئی پولیس کے ٹرافک کنٹرول روم میں اس طرح کی کئی کالیں موصول ہو چکی ہیں۔
12 جولائی کو ممبئی ٹرافک پولیس کے کنٹرول روم میں ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ سیما حیدر کو پاکستان واپس بھیج دیا جائے۔ فون کرنے والے نے دھمکی دی کہ اگر سیما کو واپس نہیں بھیجا گیا تو ہندوستان دہشت گردانہ حملوں کے لیے تیار رہے۔
جس کے بعد اس معاملے میں ممبئی پولیس کی ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں معاملے لی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ممبئی پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم بھی تفتیش کے رہی ہے۔
سیما حیدر پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیسم آباد کی رہائشی ہیں دستاویزات کے مطابق انکی شادی 2014 میں غلام رضا نامی شخص سے ہوئی تھی اُنکے چار بچے بھی ہیں۔
2019 میں غلام رضا تلاش و معاش کے سلسلے میں سعودی عرب گئے اور وہاں سے سیما کو پیسے اخراجات کے لیے پیسے بھیجتے تھے۔ سیما کے مطابق اس کے بعد وہ کبھی واپس نہیں آیا۔ سن 2020 میں سیما نے PUBG گیم کے ذریعے گریٹر نوئیڈا کے رہنے والے سچن سے دوستی کی۔
دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی اور پھر اسی برس مارچ میں دونوں نے نیپال میں شادی کر لی۔ اس کے بعد دونوں اپنے وطن واپس آگئے۔ سیما 12 مئی کو نیپال کے راستے ہندوستان میں داخل ہوئی اور سچن کے گھر پہنچی۔
سیما حیدر کو غیر قانونی طور پر بھارت میں رہنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں سچن کو نوئیڈا پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے ضمانت منظور کر لی۔
سیما نے اپنے آپکو پاکستان واپس بھیجنے پر اپنی جان کو خطرہ بتایا ہے انہوں نے یوگی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں ہندوستان میں رہنے کی اجازت دی جائے۔ سیما کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے ہندو مذہب اپنا کر سچن سے شادی کی ہے۔