جموں و کشمیر

دفعہ 370 کی منسوخی کی برسی: بی جے پی کشمیر یونٹ نے سری نگر میں جشن منایا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کشمیر یونٹ نے پیر کے روز سری نگر میں دفعہ 370 کی منسوخی کی پانچویں برسی پر جشن منایا۔

سری نگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کشمیر یونٹ نے پیر کے روز سری نگر میں دفعہ 370 کی منسوخی کی پانچویں برسی پر جشن منایا۔

متعلقہ خبریں
جنوبی کشمیر سے آج رکن پارلیمنٹ بھی چھینا جا رہا ہے:محبوبہ مفتی
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی

پارٹی کے لیڈرو و کارکن پیر کی صبح یہاں سری نگر میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر پر جمع ہوئے اور اس موقع پر انہوں نے ملک اور بی ے پی کے حق میں نعرہ بازی کیی اور مٹھائیں بھی تقسیم کیں۔

اس موقع پر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘آج کے ہی دن جموں وکشمیر خاندانی راج کے قبضے سے آزاد ہوا اور دفعہ 370 کے رہتے ہوئے جو یہاں علاحدگی پسندوں کے لئے جذبات تھے ان سے بھی جموں وکشمیر آج ہی کے دن آزاد ہوا’۔

انہوں نے کہا: ‘5 اگست 2019 سے آج تک یہاں کوئی ہڑتال ہوئی نہ کوئی پتھر پھینکا گیا، کسی ماں کا بیٹا نہیں مرا اور نہ ہی کسی بہن کا بھائی مرا’۔

مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ 5 اگست کے بعد جموں وکشمر میں حالات بدل گئے اور امن کا ماحول قائم ہوا۔

انہوں نے کہا: ‘ہم وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے شکر گذار ہیں جنہوں نے یہ تاریخی قدم اٹھایا’۔

a3w
a3w