دفعہ 370 حکومت ہند ہی بحال کرسکتی ہے: غلام نبی آزاد
ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی(ڈی پی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 صرف حکومت ِ ہند بحال کرسکتی ہے۔

بنی / جموں: ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی(ڈی پی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 صرف حکومت ِ ہند بحال کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پرجوش ہیں کیونکہ وہ 10 سال بعد الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
غلام نبی آزاد نے یہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ دفعہ 370 اور ریاستی درجہ پر پارلیمنٹ میں نہ تو نیشنل کانفرنس نے اور نہ ہی پی ڈی پی نے زبان کھولی تھی۔میں نے اس پر اظہارِ خیال کیا تھا۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اسمبلی الیکشن کے بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہ کیا گیا تو اپوزیشن انڈیا بلاک سڑکوں پر احتجاج کرے گا اور پارلیمنٹ کے اندراور باہر پورا زور لگائے گا۔