دہلی

ایرانڈیا کی نیوارک۔دہلی پرواز کی اسٹاکہوم میں ایمرجنسی لینڈنگ

بوئنگ 777-300 ER کے ایک انجن کو آئیل لیک کی وجہ سے بندکرنا پڑا۔ بعدازاں طیارہ نے اسٹاکہوم میں بہ حفاظت لینڈنگ کی طیارہمیں ارکان عملہ کو ملا کرتقریباً 300 افراد سفرکررہے تھے۔

نئی دہلی: ایرانڈیا کی  نیوارک تا دہلی پرواز کو جس میں 290 مسافرین سوار تھے ایک انجن میں آئیل لیک کی وجہ سے اسٹاکہوم میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ سینئر عہدیداروں کے بموجب نظامت شہری ہوابازی (ڈی جی سی اے) اس کی تحقیقات کرے گی۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ

بوئنگ 777-300 ER کے ایک انجن کو آئیل لیک کی وجہ سے بندکرنا پڑا۔ بعدازاں طیارہ نے اسٹاکہوم میں بہ حفاظت لینڈنگ کی طیارہمیں ارکان عملہ کو ملا کرتقریباً 300 افراد سفرکررہے تھے۔

ان میں 8 دودھ پیتے بچے شامل ہیں۔ پیر کے دن ایرانڈیا کی  نیویارک تا دہلی پرواز کا رخ لندن کی طرف موڑنا پڑا تھا۔ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

a3w
a3w