حیدرآباد
حیدرآباد میں چائنہ مانجہ سے گلا کٹ گیا، فوجی ہلاک
مانجہ سے گلا کٹنے کے بعد خون بہنے لگا جس کے ساتھ ہی سپاہی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ کوٹیشور ریڈی، ضلع وشاکھا پٹنم کے پدا والٹیرو کا متوطن بتایا گیا ہے۔
حیدرآباد: ہندوستانی فوج کا ایک سپاہی، حیدرآباد میں چائنہ مانجا سے گلا کٹ جانے سے ہلاک ہوگیا۔ نائک کے کوٹیشور ریڈی 30 سالہ جو بائک پر جارہا تھا، ہفتہ کی شام لنگر حوض میں اندرا ریڈی فلائی اوور پر اس واقعہ میں ہلاک ہوگیا۔
مانجہ سے گلا کٹنے کے بعد خون بہنے لگا جس کے ساتھ ہی سپاہی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ کوٹیشور ریڈی، ضلع وشاکھا پٹنم کے پدا والٹیرو کا متوطن بتایا گیا ہے۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ304(II) کے تحت کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اس واقعہ سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ پابندی کے باوجود بھی مانجا یا گلاس (کانچ) کو ٹیڈ نائیلان / سنتھیٹک دھاگے، پتنگ اڑانے کیلئے بدستور استعمال کئے جارہے ہیں۔