دہلی

اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل

قومی کنوینر و سابق چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال نے آج اپنی سرکاری قیامگاہ کا تخلیہ کرکے نئی دہلی میں فیروزشاہ روڈ پر واقع سرکاری بنگلہ کو منتقل ہوگئے۔

نئی دہلی(آئی اے این ایس) قومی کنوینر و سابق چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال نے آج اپنی سرکاری قیامگاہ کا تخلیہ کرکے نئی دہلی میں فیروزشاہ روڈ پر واقع سرکاری بنگلہ کو منتقل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

کجریوال اور ان کا خاندان وہاں منتقل ہونے سے پہلے نئے سرکاری بنگلہ میں مذہبی رسومات انجام دی گئیں۔ مذکورہ بنگلہ عام آدمی پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے قریب واقع ہے، جو پنجاب سے عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا اشوک متل کو مختص کیا گیا تھا۔

دہلی اسمبلی کے قریب واقع سیول لائنس کا بنگلہ کجریوال کو اس وقت مختص کیا گیا تھا جب وہ چیف منسٹر عہدے پر فائز تھے۔ عام آدمی پارٹی لیڈروں نے مطلع کیا کہ کجریوال آج چیف منسٹر کی قیامگاہ خالی کرکے اپنے ساز و سامان کے ساتھ نئے بنگلہ میں منتقل ہوگئے۔

ان کا نیا بنگلہ ان کے حلقہ انتخاب سے قریب واقع ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات منعقد ہونے تک وہ اسی سرکاری قیامگاہ میں مقیم رہیں گے جو عام طور پر ارکان پارلیمنٹ کو مختص کی جاتی ہے۔

سابق چیف منسٹر دہلی کو پارٹی کے کئی لیڈروں کے بشمول ارکانِ بلدیہ، ارکان اسمبلی اور عوام نے اپنے مکان پیش کئے تھے۔