کرناٹک

جگدیش شیٹر‘کرناٹک اسمبلی سے مستعفی، بی جے پی کو دھکا

سینئر پارٹی قائدین بشمول بی جے پی الیکشن انچارج کرناٹک دھرمیندر پردھان‘ مرکزی وزیر پرہلادجوشی اور چیف منسٹر بسواراج بومئی نے ہفتہ کے دن ہبلی۔دھارواڑ سنٹرل حلقہ کے رکن اسمبلی کو منانے کی پوری کوشش کی‘ لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

بنگلورو: 10مئی کے اسمبلی الیکشن سے قبل برسرِ اقتداربی جے پی کو اس وقت دھکا پہنچا جب سابق چیف منسٹر کرناٹک جگدیش شیٹر نے اتوار کے دن اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ انہیں پارٹی نے اس بار ٹکٹ دینے سے انکارکردیاتھا۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
نئے شہر کی تعمیر سے قبل موجودہ شہر کی ترقی پر توجہ دینے ریونت ریڈی کو کے ٹی آر کا مشورہ
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
ریونت ریڈی ایک جنونی اور بدمزاج شخص: ایٹالہ راجندر

اپوزیشن کانگریس نے فوری انہیں دعوت دی کہ وہ کانگریس میں آجائیں۔ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے جگدیش شیٹر پرواضح کردیاتھا کہ وہ اس بار اسمبلی الیکشن نہ لڑیں۔ انہوں نے ضلع اتراکنڑا کے سرسی میں اسپیکر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔

 سینئر پارٹی قائدین بشمول بی جے پی الیکشن انچارج کرناٹک دھرمیندرپردھان‘ مرکزی وزیر پرہلادجوشی اور چیف منسٹر بسواراج بومئی نے ہفتہ کے دن ہبلی۔دھارواڑ سنٹرل حلقہ کے رکن اسمبلی کو منانے کی پوری کوشش کی‘ لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

جگدیش شیٹر نے آج اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔ بی جے پی کے سابق ریاستی صدر اور 6مرتبہ رکن اسمبلی رہے جگدیش شیٹر نے کہا کہ وہ نہ صرف اسمبلی کی رکنیت بلکہ بھگواجماعت سے 30 سالہ وابستگی بھی ختم کردیں گے۔

اسی دوران سینئر کانگریس قائد ڈی کے ہری پرساد نے کہا کہ جگدیش شیٹرچاہیں تو ہماری پارٹی میں ان کا خیرمقدم ہے۔ انہوں نے جگدیش شیٹر کو ایماندارچیف منسٹر قراردیا جس پر اس کے دورہ چیف منسٹری میں کوئی الزام نہیں لگا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر نلن کمارکٹیل نے کہا کہ ہماری پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے جگدیش شیٹرکو اپنے ساتھ برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی۔ انہیں اس بار اسمبلی الیکشن لڑنے نہ دینے کے پارٹی کے فیصلہ میں کوئی سازش کارفرما نہیں ہے۔