اروند کیجریوال کی گرفتاری ایجنسیوں کے غلط استعمال کی انتہا : گہلوٹ
گہلوٹ نے کیجریوال کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور اب دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کی انتہا ہے۔
جے پور: راجستھان کے سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کو جمہوریت کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کی انتہا ہے۔
گہلوٹ نے کیجریوال کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور اب دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کی انتہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ آئینی عہدوں پر فائز رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا کام اب صرف سیاسی توڑ پھوڑ کرنا ہی رہ گیا ہے۔ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دن رات 400 سیٹوں کا شور مچانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 200 سیٹوں کا بھی بھروسہ نہیں ہے۔ اسی لیے آئے روز ایسے آمرانہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔