تلنگانہ
ٹرینڈنگ

ویڈیو: ٹی ٹی ڈی میں صرف ہندو، وقف بورڈ میں غیر مسلموں کی شمولیت کا اصرار، وزیر اعظم پر اسد اویسی کا طنز

تروملا تروپتی دیواستھانم (ٹی ٹی ڈی) کے حالیہ تقرر شدہ چیرمین نے تروملا میں صرف ہندو عملہ پالیسی کا اعلان کیا ہے جبکہ مرکز کی بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت، وقف بورڈ میں غیر مسلموں کو شامل کرنا چاہتی ہے۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ تروملا تروپتی دیواستھانم (ٹی ٹی ڈی) کے حالیہ تقرر شدہ چیرمین نے تروملا میں صرف ہندو عملہ پالیسی کا اعلان کیا ہے جبکہ مرکز کی بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت، وقف بورڈ میں غیر مسلموں کو شامل کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام

جمعہ کی شب ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی نے کہا کہ تروملا تروپتی دیوا استھانم کے صدرنشین کا کہنا ہے کہ تروملا میں صرف ہندو اسٹاف کام کرے گا لیکن مودی حکومت، وقف بورڈ اور وقف کونسل میں غیر مسلموں کو لازمی طور پر شامل کرنا چاہتی ہے۔

ہندو انڈومنٹ کے بیشتر قوانین اس بات پر اصرار کرتے ہیں صرف ہندوہی اس کے ارکان ہوناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہنس کیلئے اچھا ہونا چاہئے تو بطخ کیلئے اچھا نہیں ہونا چاہئے؟۔