حیدرآباد
ٹرینڈنگ

وزیراعظم وہ 15سکنڈدے دیں، نونیت رانا کے ریمارک پر اسد اویسی کا کرارا جواب

وزیراعظم یہ بات کہہ چکے ہیں کہ مسلمان گُھس پیٹھی ہے۔مسلم خواتین زیادہ بچے پیداکرتی ہیں۔ہندوخواتین کے گلے سے منگل سوتر چھین کر انہیں دیاجائے گا۔یہ جہادی ہیں۔اسی طرح کی زبان کااستعمال کیاجارہا ہے“۔

حیدرآباد:حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹراسد الدین اویسی نے امراوتی کی بی جے پی امیدوار نونیت رانا کی جانب سے گذشتہ روز حیدرآباد میں دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی سے خواہش کی کہ وہ 15سکنڈ دے دیجئے۔ انہوں نے کہا ”آپ کیاکریں گے اخلاق،مختار، پِیلو خان،رغبت کا حال کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

مودی جی کے پاس اختیار ہے وہ 15سکنڈ دے دیں۔15سکنڈ نہیں بلکہ ایک گھنٹہ لے لیجئے۔ہم بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ میں کتنی انسانیت باقی ہے یا نہیں ہے۔کون ڈررہا ہے،ہم تو تیار ہیں۔دہلی میں وزیراعظم آپ کے ہیں۔آرایس ایس آپ کی ہے،سب چیز آپ کا ہے کریئے۔

آپ کو کس نے روکا ہے۔بولتے کیوں ہیں کریئے بلکہ ہمیں بتادیجئے کہ ہم کہاں پرآنا ہے ہم آجاتے ہیں۔2014میں نریندرمودی نے افغانستان سے نواز شریف کے گھرمیں روشنی دیکھی اوروہ پاکستان اترگئے، بن بلائے مہمان بن گئے۔بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ۔وہ کیا تھا؟ان کو بھارت میں جتنے 17کروڑمسلمان نظرآتے ہیں۔

ان کو یہی لگتا ہے کہ یہ پاکستانی ہیں۔ہمیں اسی آرایس ایس کی آئیڈیالوجی کو ہرانا ہے۔ان کو بھارت کی تکثیریت اور کثرت میں وحدت سے نفرت ہے۔وزیراعظم یہ بات کہہ چکے ہیں کہ مسلمان گُھس پیٹھی ہے۔مسلم خواتین زیادہ بچے پیداکرتی ہیں۔ہندوخواتین کے گلے سے منگل سوتر چھین کر انہیں دیاجائے گا۔یہ جہادی ہیں۔اسی طرح کی زبان کااستعمال کیاجارہا ہے“۔