شمالی بھارت

بی جے پی قائد سوریہ کانتا ویاس سے اشوک گہلوت کی حیرت انگیز ملاقات

چیف منسٹر اشوک گہلو ت نے جودھپور میں پیر کے دن بی جے پی کی سینئر قائد سوریہ کانتا ویاس سے ان کے بنگلہ میں ملاقات کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

جودھپور: چیف منسٹر اشوک گہلو ت نے جودھپور میں پیر کے دن بی جے پی کی سینئر قائد سوریہ کانتا ویاس سے ان کے بنگلہ میں ملاقات کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
رام بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کرسی نہیں بچا سکیں گے، ڈی اروند کا سنسنی خیز تبصرہ
راجستھان میں 12ہزار سے زیادہ افراد نے گھر بیٹھے ووٹ ڈالے
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب
سیاست میں دروازے، ہمیشہ بند نہیں ہوتے : بی جے پی قائد مودی
کالیشورم پروجیکٹ اسکام پر کانگریس کا دہرا موقف: ڈی کے ارونا

سردار پورہ حلقہ میں جہاں سے وہ اسمبلی الیکشن لڑرہے ہیں اپنی 2 روزہ مہم سمیٹتے ہوئے وہ فصیل بند شہر میں 12:30 بجے کے آس پاس ویاس کے بنگلہ میں پہنچ گئے اور وہاں تقریباً 15منٹ رہے۔ ویاس‘ حلقہ سورساگر سے 3 مرتبہ رکن اسمبلی رہیں۔

منگل کی صبح میڈیا سے بات چیت میں اشوک گہلوت نے اسے جودھپور کے عوام کی خدمت کے اعتراف کے طورپر خیرسگالی ملاقات قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عرصہ سے جودھپور کی خدمت کررہی ہیں۔

انہوں نے لمبی اننگ کھیلی اسی لئے میں ان کے احترام میں ان کے بنگلہ پر گیا تھا۔ بی جے پی نے 25 نومبر کے اسمبلی الیکشن کے امیدواروں کی اپنی فہرست سے 85 سالہ ویاس کا نام ہٹادیا۔

پارٹی قائدین کے بموجب 85 سال کی عمر کی وجہ سے انہیں پھر ٹکٹ نہیں دیا گیا تاہم اشوک گہلوت کا دعویٰ ہے کہ ویاس کو ٹکٹ اس لئے نہیں دیا گیا کہ انہوں نے میرے کام کی ستائش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں 85 سال کی عمر کے دیگر قائدین موجود ہیں جنہیں ٹکٹ ملا۔

a3w
a3w