شمالی بھارت

امرت پال سنگھ کی بیوی کی لندن بھاگنے کی کوشش ناکام

: بنیاد پرست سکھ لیڈر امرت پال سنگھ کی بیوی کرن دیپ کور کو پنجاب پولیس نے سری گرورام داس انٹر نیشنل ایرپورٹ پر روک دیا۔

موہالی: بنیاد پرست سکھ لیڈر امرت پال سنگھ کی بیوی کرن دیپ کور کو پنجاب پولیس نے سری گرورام داس انٹر نیشنل ایرپورٹ پر روک دیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان کے خلاف کینڈا کے الزامات پر امریکہ کو سخت تشویش
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی
نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار

جبکہ وہ لندن جانے والے طیارے میں سوار ہونے کی کوشش کررہی تھی پنجاب پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ خالصتان کے ہمدرد وارث پنجاب ڈی جیف امرت پال سنگھ ہنوز 18 مارچ سے مفرور ہے۔

جب پنجاب پولیس نے اس کا بڑے پیمانہ پر تنظیم کا کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔ اس موقع پر کئی ورکرس کو بھی گرفتار کرلیاگیا جو تنظیم سے وابستہ تھے۔

حقیقتاً یہ معلوم ہوا ہے کہ آنجہانی پنجابی سنگر دیپ سندھو نے اسے قائم کیا تھا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے اس بات کی توثیق کردی ہے کہ جمعرات کو ایل او سی کرن دیپ کور کے خلاف جاری کی گئی۔

جمعرات کو اسے ایرپورٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جبکہ وہ امرتسر سے لندن پرواز کی کوشش کررہی تھی۔