دیگر ممالک

فلپائن میں سیلاب، 17 افراد ہلاک

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق فلپائن میں سیلاب سے 158 سڑکوں کے حصے، 42 پل اور 24 بندرگاہوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جس کے نتیجے میں 488 شہروں میں تعلیمی اداروں میں کلاسز معطل کر دی گئیں۔

منیلا: فلپائن میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلابی ریلوں میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ اطلاعات کے مطابق دو افراد لاپتہ ہیں اور یہاں 5,23,000 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ کل 71,400 لوگ ریلیف کیمپوں میں ہیں۔

این ڈی آر آر ایم سی نے اطلاع دی ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 530 مکانات تباہ ہوئے اور 40 شہر اور میونسپلٹی بجلی سے محروم ہوگئیں۔ ان میں سے 27 شہروں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے جبکہ چار شہروں اور بلدیات میں واٹر سپلائی اور مواصلاتی لائنیں بحال کر دی گئی ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق فلپائن میں سیلاب سے 158 سڑکوں کے حصے، 42 پل اور 24 بندرگاہوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جس کے نتیجے میں 488 شہروں میں تعلیمی اداروں میں کلاسز معطل کر دی گئیں۔

عام طور پر جون اور دسمبر کے درمیان مون سون کے موسم میں فلپائن اور آس پاس کے علاقے سیلاب، ٹائفون اور سائیکلون سے متاثر ہوتے ہیں۔