مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق وضاحت

سعودی محکمہ ٹریفک کا سابق ٹوئٹر ایکس اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ سعودی عرب وزٹ ویزے پر آنے والے افراد انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس یا موثر غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس پر ایک سال تک گاڑی چلا سکتے ہیں‘۔

ریاض:سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق اہم وضاحت کی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک کی جانب سے مملکت میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے موثر ہونے کی انتہائی حد کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان

سعودی محکمہ ٹریفک کا سابق ٹوئٹر ایکس اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ سعودی عرب وزٹ ویزے پر آنے والے افراد انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس یا موثر غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس پر ایک سال تک گاڑی چلا سکتے ہیں‘۔

سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق ’اجازت کا اعتبار وزیٹر کے سعودی عرب پہنچنے کی تاریخ سے کیا جائے گا، تاہم اگر وزیٹر کا انٹرنیشنل یا غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس اس سے قبل غیر موثر ہوگیا تو اس صورت میں اس کا اعتبار ہوگا۔

ایک غیر ملکی کی جانب سے اس استفسار کے جواب میں محکمہ ٹریفک نے یہ وضاحت جاری کی ہے جس میں پوچھا گیا تھا کہ غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے موثر ہوگا یا نہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کے شہری اور غیر ملکی تارکین وطن اب ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکٹ آن لائن حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کرنے والا ادارہ ’احوال مدنیہ‘ کہلاتا ہے اور یہ وزارت داخلہ کے ماتحت اپنے امور انجام دیتا ہے۔

محکمہ احوال مدنیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے ماتحت نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ آن لائن جاری کیے جائیں گے۔‘

ڈیجیٹل برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے علاوہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے حوالے سے معلومات کی سہولتیں مہیا ہوں گی، مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے ابشر میں نئی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمہ احوال مدنیہ کے مطابق متعلقہ شخص یا اس کے خاندان کا کوئی فرد آن لائن ڈیجیٹل برتھ سرٹیفکیٹ دیکھ بھی سکتا ہے اور اس کا پرنٹ بھی نکال سکتا ہے۔ یہ سہولت سعودیہ میں مقیم رہائشیوں کی آسانی کے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔

a3w
a3w