آسام کی بی جے پی حکومت بنگالیوں کو دھمکارہی ہے: ممتا بنرجی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ہفتہ کے دن آسام کی بی جے پی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا کہ وہ شمال مشرقی ریاست میں بنگالی بولنے والوں کو دھمکارہی ہے جو پرامن بقائے باہم اور تمام زبانوں اور مذاہب کے احترام کے خواہاں ہیں۔
کولکتہ (پی ٹی آئی) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ہفتہ کے دن آسام کی بی جے پی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا کہ وہ شمال مشرقی ریاست میں بنگالی بولنے والوں کو دھمکارہی ہے جو پرامن بقائے باہم اور تمام زبانوں اور مذاہب کے احترام کے خواہاں ہیں۔
ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ آسام میں بی جے پی کا تفرقہ پسند ایجنڈہ تمام حدود پار کرچکا ہے۔ ٹی ایم سی سربراہ‘ مرکز اور بی جے پی زیراقتدار ریاستوں پر الزام عائد کرتی رہی ہیں کہ وہ بنگالی بولنے والے مائیگرنٹس کو غیرقانونی بنگلہ دیشی یا روہنگیا کا ٹھپہ لگاکر منظم طریقہ سے نشانہ بنارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بولی جانے والی بنگلہ زبان‘آسام میں بھی دوسرے نمبر پر زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما نے جمعرات کے دن الزام عائد کیا تھا کہ ممتا بنرجی کو صرف بنگالی بولنے والے مسلمانوں کی فکر ہے۔