حیدرآباد

پی ایف آئی پر پابندی، تلنگانہ بی جے پی کی ستائش

بنڈی سنجے نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر بی جے پی والی ریاستی حکومتیں کئی برسوں سے اقلیتوں کی خوشامد کو اپنی سیاسی مجبوری ظاہر کررہی تھیں جس کے نتیجہ میں پی ایف آئی جیسی خطرناک تنظیم قومی سطح پر ابھری۔

حیدرآباد: پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) اور اس سے ملحقہ تنظیموں پر پابندی کے فیصلہ کااستقبال کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی سربراہ بنڈی سنجے نے کہاکہ مودی زیرقیادت مضبوط حکومت ہی ایسا فیصلہ کن قدم اٹھاسکتی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر بی جے پی والی ریاستی حکومتیں کئی برسوں سے اقلیتوں کی خوشامد کو اپنی سیاسی مجبوری ظاہر کررہی تھیں جس کے نتیجہ میں پی ایف آئی جیسی خطرناک تنظیم قومی سطح پر ابھری۔مرکزی حکومت نے پی ایف آئی پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

a3w
a3w