تلنگانہ
تلنگانہ: موٹر بائیک بے قابو ہو کر حادث کا شکار۔ نوجوان کی موت
چنتا سری کانت نامی 27 سالہ نوجوان، جو نارائن گوڑم کا رہنے والا تھا کام کے سلسلہ میں موٹر بائیک پر کھمم ضلع کے نائکن گوڑم جا رہا تھا۔

حیدرآباد: موٹر بائیک بے قابو ہو کر حادث کا شکار ہونے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع کے ماملا گوڑم حدود میں قومی شاہراہ پر پیش آیا۔
چنتا سری کانت نامی 27 سالہ نوجوان، جو نارائن گوڑم کا رہنے والا تھا کام کے سلسلہ میں موٹر بائیک پر کھمم ضلع کے نائکن گوڑم جا رہا تھا۔
ماملا گوڑم کے قریب پہنچتے ہی اس کی بائیک بے قابو ہو کر قومی شاہراہ پر موجود ایک گڑھے میں جا گری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
رشتہ داروں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔