خوفناک سڑک حادثہ، 24 افراد ہلاک
آسام کے کازیرنگا نیشنل پارک کے قریب ٹرک اور مسافر گاڑی میں زوردار ٹکر، حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آسام: ریاست آسام کے کازیرنگا علاقہ میں ایک منی بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
یہ حادثہ جمعہ قومی شاہراہ نمبر 715 پر کوہورا رینج کے قریب ٹی اسٹیٹ کے نزدیک پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق منی بس بوکا کھاٹ سے ناگاؤں کی طرف جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے اس کی ٹکر ہوگئی۔
تصادم اتنا شدید تھا کہ منی بس میں سوار کئی افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بس میں پھنسے افراد اور لاشوں کو باہر نکالنے کا کام شروع کیا۔
گولاگھاٹ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سوپن نیل ڈیکا نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی، تاہم بس سے لاشیں نکالنے کا عمل جاری تھا، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق حادثہ کے وقت منی بس انتہائی تیز رفتار سے چل رہی تھی۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹلوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔