حیدرآبادسوشیل میڈیا

حیدرآباد میں گیارھویں شریف کے جلوس کے دوران ہاتھی بے قابو

حیدرآباد کے پنجے شاہ علاقے میں گیارھویں شریف کے جلوس کے دوران ہاتھی کے مشتعل ہونے سے افراتفری پھیل گئی۔ گلزار حوض کے قریب لوگوں اور پولیس اہلکاروں کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ میرچوک پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

حیدرآباد میں 13 نومبر کو گیارھویں شریف کے جلوس کے دوران اس وقت خوف پھیل گیا جب جلوس میں ہاتھی اچانک مشتعل ہوگیا۔ یہ واقعہ پنجے شاہ کے قریب پیش آیا۔

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں گلزار حوض کے قریب ہاتھی کے اطراف بڑی تعداد میں لوگوں اور پولیس اہلکاروں کو بھاگتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہے۔ ہاتھی کے اچانک مشتعل ہونے سے جلوس میں شامل افراد اور وہاں موجود لوگوں میں خوف پھیل گیا اور کئی افراد محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔

اطلاع کے مطابق میرچوک پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔