مشرق وسطیٰ

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات تاریخ کے نئے موڑ پر

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کل تہران جا رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔

ریاض: سعودی عرب اور ایران کے باہمی تعلقات تاریخ کے نئے موڑ پر آگئے ہیں اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کل تہران جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران جن میں کئی سالوں بعد حال ہی میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے ہیں اب یہ باہمی تعلقات مزید مستحکم ہونے جا رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کل تہران جا رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سفارتی تنازع ختم کرنے اور تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوا تھا۔

سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ 6 جون کو ایران نے سعودی عرب میں سات سال کے بعد اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا تھا تو دوسری جانب سعودی عرب کی طرف سے بھی خیر سگالی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔