شمال مشرق
ٹرینڈنگ
آسام 2041ء تک مسلم اکثریتی ریاست بن جائے گی: چیف منسٹر
سال 2041ء تک آسام مسلم اکثریتی ریاست بن جائے گی۔ یہ حقیقت ہے اور اسے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہندوؤں کی آبادی ہر 10 سال میں 16 فیصد کے لگ بھگ بڑھ رہی ہے۔
گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما نے جمعہ کے دن دعویٰ کیا کہ ان کی ریاست میں مسلم آبادی ہر 10 سال میں 30 فیصد لگ بھگ بڑھ رہی ہے۔ مسلمان 2041ء تک اکثریت میں آجائیں گے۔ گوہاٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسٹاٹسٹیکل سیمپلنگ کے مطابق آسام میں مسلمانوں کی آبادی اب 40 فیصد ہوگئی ہے۔
سال 2041ء تک آسام مسلم اکثریتی ریاست بن جائے گی۔ یہ حقیقت ہے اور اسے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہندوؤں کی آبادی ہر 10 سال میں 16 فیصد کے لگ بھگ بڑھ رہی ہے۔ شرما نے کہا کہ ان کی حکومت نے مسلمانوں کی آبادی گھٹانے اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کو روکنے میں کانگریس کا نہایت اہم رول ہے۔ راہول گاندھی اگر آبادی کنٹرول کے برینڈ ایمبسیڈر بن جائیں تو آبادی رک جائے گی، کیونکہ مسلمان صرف ان ہی کی سنتے ہیں۔