تلنگانہ

تلنگانہ: بینک میں چوری، متاثرین کا احتجاج۔سونا واپس کرنے کامطالبہ

اس واقعہ کو ہوئے 7 مہینے گزر چکے ہیں لیکن تاحال بینک حکام نے متاثرین کو ایک پیسہ بھی ادا نہیں کیا جس پر متاثرین نے برہمی کا اظہار کیا اور احتجاج پر اتر آئے۔قومی شاہراہ پر بیٹھ کر احتجاج کیا گیا جس کے نتیجہ میں ورنگل۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں گزشتہ سال 19 نومبر کو رائے پرتی کے ایک بینک میں تقریباً 20 کلو سونے کی چوری کا واقعہ پیش آیا تھا۔

متعلقہ خبریں
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

اس واقعہ کو ہوئے 7 مہینے گزر چکے ہیں لیکن تاحال بینک حکام نے متاثرین کو ایک پیسہ بھی ادا نہیں کیا جس پر متاثرین نے برہمی کا اظہار کیا اور احتجاج پر اتر آئے۔قومی شاہراہ پر بیٹھ کر احتجاج کیا گیا جس کے نتیجہ میں ورنگل۔

کھمم ہائی وے پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ بینک کے چکر کاٹ کاٹ کر وہ تھک چکے ہیں اور اب مزید برداشت نہیں کر سکتے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کا رہن رکھا گیا سونا واپس کیا جائے۔ بینک کے ذمہ داروں نے بتایا کہ انہیں 497 صارفین کو معاوضہ ادا کرنا ہے۔

بینک حکام کا کہنا ہے کہ بینک میں رکھوائے گئے سونے میں سے فی تولہ 2 گرام کی کٹوتی کرتے ہوئے باقی سونے پر فی تولہ 90 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

متاثرین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مارکٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے ہے جس کے حساب سے انہیں فی تولہ 20 ہزار روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔متاثرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں موجودہ مارکٹ ریٹ کے مطابق سونے کی قیمت ادا کی جائے۔