تلنگانہ
تلنگانہ میں اسمبلی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی
وزیر اعلیٰ کی انتخابی مہم حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ جلسوں سے خطاب کریں گے۔ انتخابی مہم کااختتام اس مہینے کی 28 تاریخ کوہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں اسمبلی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔ بڑی جماعتوں کے قائدین بتدریج حیدرآباد پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ حیدرآباد میں 25 تاریخ کو ایک عظیم جلسہ عام کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جارہے ہیں جس میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو شرکت کریں گے۔
اس ماہ کی 25 تاریخ کو بی جے پی کی جانب سے وزیر اعظم اور بی آر ایس کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی انتخابی مہم حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ جلسوں سے خطاب کریں گے۔ انتخابی مہم کااختتام اس مہینے کی 28 تاریخ کوہوگا۔