تلنگانہ

ارکان اسمبلی انحراف معاملہ۔سماعت میں اسپیکر تلنگانہ اسمبلی کی تاخیر، بی آرایس کا الزام، سپریم کورٹ میں درخواست

بی آرایس پارٹی چھوڑکر حکمران جماعت کانگریس میں شمولیت اختیارکرنے والے ایم ایل ایز کے معاملہ میں تین ماہ کے اندر فیصلہ ہونا چاہیے تاہم اسپیکر اس معاملہ میں غیر ضروری تاخیر کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آر ایس پارٹی انحراف معاملہ کی سماعت میں اسپیکر کی جانب سے غیرمعمولی تاخیرکاالزام لگاتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

اس نے اپنی درخواست میں کہا کہ

بی آرایس پارٹی چھوڑکر حکمران جماعت کانگریس میں شمولیت اختیارکرنے والے ایم ایل ایز کے معاملہ میں تین ماہ کے اندر فیصلہ ہونا چاہیے تاہم اسپیکر اس معاملہ میں غیر ضروری تاخیر کر رہے ہیں۔

قبل ازیں اسپیکر نے عدالت عظمی میں درخواست داخل کرتے ہوئے اس معاملہ کی سماعت کیلئے مزید وقت مانگاجس کی بی آرایس نے اپنی درخواست میں مخالفت کی۔عدالت نے تین ماہ کی مدت اس معاملہ کی سماعت کیلئے مقرر کی تھی جو 31 اکتوبر کو ختم ہو گئی تھی۔


بی آرایس کی درخواست کو فی الحال سپریم کورٹ کی رجسٹری میں نوٹیفائی ہونا ہے، اور تصدیقی عمل کے بعد اگلے دو سے تین دنوں میں اس پر عدالت میں سماعت ہونے کا امکان ہے۔