نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں خاتون ملازم کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے پر ایک اسسٹنٹ ٹیچر کو معطل کر دیا گیا۔

رائے گڑھ: چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں خاتون ملازم کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے پر ایک اسسٹنٹ ٹیچر کو معطل کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق معطلی کی مدت کے دوران ٹیچر تاراچند پٹیل کو بلاک ایجوکیشن آفیسر آفس پسور سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ کی شکایت پر ملزم ٹیچر کے خلاف تھانہ کھرسیا میں ایک معاملہ درج کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ ٹیچر تاراچند پٹیل کی ڈیوٹی لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ووٹنگ مواد تقسیم کرنا اور وصول کرنا تھی۔
اس دوران ایک خاتون ملازم نے اسسٹنٹ ٹیچر پٹیل پر غیر مہذب رویے اور اسے فحش واٹس ایپ چیٹ کے ذریعے پریشان کرنے کا الزام لگایا۔
خاتون ملازم کی شکایت پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کارتیکیہ گوئل نے ابتدائی جانچ کے بعد جمعہ کو فوری اثر سے ٹیچر کو معطل کر دیا۔ کھرسیا تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ واقعہ کے بعد ٹیچر فرار ہو گیا۔ اس کی تلاش جاری ہے۔