حیدرآباد

حیدرآباد کو تلنگانہ اور آندھرا کا مشترکہ دارالحکومت جاری رکھنے کی اطلاعات:ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کہا کہ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کے مطابق جاریہ سال جون تک حیدرآباد دونوں ریاستوں کے مشترکہ دارالحکومت کے طور پور 10 سال مکمل کرے گا۔

حیدرآباد: بی آر ایس لیڈر و سابق وزیر ہریش راؤ نے الزام لگایا ہے کہ بعض گوشوں میں یہ اطلاعات کررہی ہیں کہ توسیعی مدت کے لئے حیدرآباد کو تلنگانہ اور آندھراپردیش کا مشترکہ دارالحکومت بنایا جائے گا۔ انہوں نے اسے تشویش کامسئلہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ

 حیدرآباد میں آندھراپردیش یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کی جانب سے منعقدہ صحافت سے ملاقات پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کے مطابق جاریہ سال جون تک حیدرآباد دونوں ریاستوں کے مشترکہ دارالحکومت کے طور پور 10 سال مکمل کرے گا۔

دارالحکومت کے موقف میں مزید توسیع تلنگانہ کے مفاد میں نہیں ہوگی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی آندھراپردیش میں اپنے مفادات کے ذریعہ آندھراپردیش کی قیادت کے ہاتھوں کا کھلونا بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ریاست سے ان کی پارٹی کی زیادہ نمائندگی کی ضرورت ہے۔

a3w
a3w