حیدرآباد

دمہ کے مریضوں کو دوسرے دن بھی حیدرآباد میں مچھلی میں دو اکھلائی گئی

شہرحیدرآباد میں ہفتہ کو دوسرے دن بھی دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دواکھلائی گئی جس کاآغاز جمعہ کی صبح سے ہوا تھا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ہفتہ کو دوسرے دن بھی دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دواکھلائی گئی جس کاآغاز جمعہ کی صبح سے ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

ہر سال باتھنی گوڑخاندان کی جانب سے دمہ کے مریضوں کو شہرحیدرآباد کے نمائش گراونڈ پر مچھلی میں دواکھلائی جاتی ہے۔

اس کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ گذشتہ تین سال سے کوویڈ کی وبا کی وجہ سے اس کو روک دیاگیا تھا تاہم اس سال مچھلی میں دو اکھلائی گئی۔

اس دواکوحاصل کرنے کیلئے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد حیدرآباد پہنچی۔

مرگ کے موقع پر یہ دواکھلائی جاتی ہے۔اس دوا کے کھلانے کے لئے حکومت کی جانب سے وسیع ترانتظامات کئے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایاجارہا ہے کہ دواکھانے کیلئے آنے والوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات نہ ہونے پائے۔

تلنگانہ حکومت کے تمام محکمہ جات تال میل کے ذریعہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑرہے ہیں۔

اس دوا کے لئے آنے والوں کے لئے مچھلی کے چھوٹے بچے فراہم کئے جارہے ہیں۔