آندھراپردیش

ایلورو ذخیرہ آب کی جدید کاری کیلئے 292کروڑ روپئے منظور

چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج ایلورو ذخیرہئ آب کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کی جدید کاری کے کاموں کی تکمیل کیلئے292کروڑ روپے منظور کرنے کا اعلان کیا۔

کاکیناڈا: چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج ایلورو ذخیرہئ آب کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کی جدید کاری کے کاموں کی تکمیل کیلئے292کروڑ روپے منظور کرنے کا اعلان کیا۔

پتھا پورم اسمبلی حلقہ کی گولا پورولو نگر پنچایت میں وائی ایس آر کاپونیستھم کے تحت اراضی کی تقسیم کی تیسری قسط کے استفادہ کنندہ گان کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جگن نے کہا کہ ان کے والد اور آنجہانی چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے ایلورو ذخیرہ آب کے پہلے مرحلہ کی جدید کاری کا کام شروع کیا تھا اور یہ نامکمل رہا تھا۔

اس لئے اس کی تکمیل کی خاطر142 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے تالیوں کی زوردار گونج میں اعلان کیا کہ ذخیرہ آب کے دوسرے مرحلہ کی جدید کاری کے کام کیلئے درکار 150کروڑبھی منظور کردیئے گئے ہیں۔

مقامی رکن اسمبلی پی دورا بابو اور کاکناڈا کی رکن پارلیمنٹ ونگا گیتا کی جانب سے کی گئی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کی پابند ہے اور پتھا پورم ٹاؤن اور گولا پورولو نگر پنچایت کی ترقی کیلئے20،20کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔

وائی ایس آر کاپو نیستھم اسکیم کے تحت گذشتہ 3سال کے دوران1492کروڑ روپے راست طور پر کاپو خاتون استفادہ کنند گان کے کھاتوں میں منتقل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاپو برادری کو مختلف اسکیمات کے تحت کاپو کارپوریشن کے ذریعہ مجموعی طور پر16,256کروڑ روپے کے فوائد فراہم کئے گئے ہیں اور 2.46 لاکھ کاپو استفادہ کنند گان کو مکان کے پٹہ منظور کئے گئے ہیں۔15,334 استفادہ کنندہ گان کیلئے مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔

ساری کاپو برادری کیلئیگذشتہ 3سال کے دوران مجموعی طور 32,296 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی زیر قیادت ٹی ڈی پی دور حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وائی ایس جگن موہن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنے شخصی میڈیا کے ذریعہ تشہیری حربوں کے علاوہ عوام کیلئے کوئی ٹھوس کام نہیں کیا۔

ہد ہد سائیکلون اور دیگرسائیکلون کے دوران بھی ٹی ڈی پی حکومت نے بہت کم کام کیا۔10کیلو چاول کے سوائے کوئی اور راحت فراہم نہیں کی گئی۔

a3w
a3w