ایشیاء

ویتنام کے شمالی پہاڑی علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک

ویتنام کے شمالی صوبہ ہاگیانگ میں مٹی کے تودے گرنے سے منی بس میں سوار کم از کم 11 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع ویتنام کی خبر رساں ایجنسی نے دی۔

ہنوئی: ویتنام کے شمالی صوبہ ہاگیانگ میں مٹی کے تودے گرنے سے منی بس میں سوار کم از کم 11 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع ویتنام کی خبر رساں ایجنسی نے دی۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
اتراکھنڈ کے گاؤں میں آگ لگنے سے 14 گھر جل کر خاکستر، 6 افراد جھلسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہفتہ کی صبح ضلع باک می میں سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑی پھنس گئی تو تمام مسافر مدد لینے کے لیے باہر کود پڑے۔ بتایا جا رہا ہے کہ منی بس میں تقریباً 16 افراد سوار تھے۔

اوپر سے ہزاروں کیوبک میٹر مٹی سڑک پر آگئی جس کی وجہ سے سب لوگ دب گئے۔ نیشنل سینٹر فار ہائیڈرو میٹرولوجیکل فورکاسٹنگ کے مطابق جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہاں جمعہ کی شام 7 بجے سے ہفتہ کی صبح 7 بجے تک 280-290 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

شماریات عامہ کے دفتر نے کہا کہ ویتنام میں قدرتی آفات سے اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں 68 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے اور 56 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اس نے کہا کہ املاک کو مجموعی طور پر 1.7 ٹریلین ویتنامی ڈونگ (66.9 ملین امریکی ڈالر) سے زیادہ نقصان پہنچا، جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 2.5 گنا زیادہ ہے۔

a3w
a3w